• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل میں پولنگ سے بھارت کی سازش ناکام ہوگئی، ضیاء عباس

کراچی ( پ ، ر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی 16؍ صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل پر امن انداز میں مکمل ہونے اور اس میں مقامی افراد کی بھرپور دلچسپی نے ثابت کردیا ہے کہ وہاںبھارت کی سازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان علاقوں میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز کی جائے، خواتین کو بھی آگے لایا جائے، انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے میں کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں بھارت کی ناکامی کے بعد قبائلی علاقوں میں ایک بار پھر بھارت اور اس کے اتحادیوں کی سازش کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
تازہ ترین