• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں‘حافظ زبیر

کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ زبیر احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عوام سے دودھ کے نام پر دھوکہ ہورہاہے ، کیمیکل زدہ دودھ فروخت ہونے کی وجہ سے شہری خصوصاً بچے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا محکمہ مکمل غیر فعال ہوچکاہے، شہر میں غیر معیاری اور کیمیکل زدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قانون نام کی کوئی چیزموجود نہیں، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سرعام غیر قانونی کام کررہے ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں عرصہ دراز سے عوام کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کے خلاف احتجاج کرتے رہے مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ، انہوں نے کہا کہ کیمیکل زدہ دودھ کی سرعام فروخت کی وجہ سے شہری خصوصاً معصوم بچے بیماریوںمیں مبتلا ہورہے ہیں، بلوچستان فوڈ اتھارٹی غیر معیاری دودھ کی فروخت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور شہر میں انسانی زندگی کے لئے خطرناک دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین