• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ محرم‘ راولپنڈی پولیس کے ساڑھے 5ہزار جوان فرائض انجام دینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے عاشورہ محرم کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ ساڑھے پانچ ہزار افسران و جوان عاشورہ محرم پر جلوس و مجالس کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔ یوم عاشور کی سکیورٹی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ یوم عاشور کی سکیورٹی ایک اہم ذمہ داری ہے اور راولپنڈی پولیس نے اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرتے ہوئے ایک مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ سی پی او نے کہا کہ عاشورہ محرم کے جلوس کے روٹ کا میں خود دورہ کروںگا اور موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی۔ سی پی او نے کہا کہ یوم عاشور پر مجالس کی سکیورٹی کیلئے 3ہزار کے قریب جبکہ جلوسوں کی سکیورٹی پر 25سو کے قریب پولیس کے افسران و ملازمین تعینات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اگر کوئی افسر یا ملازم دوران چیکنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اسے محکمہ سے برخاست کر دیا جائیگا۔
تازہ ترین