• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سینٹرل پنجاب کی ناردرن پر فتح، شہزاد کی پانچویں ٹی 20 سنچری، کوہلی کے برابر آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بری طرح ناکام رہنے والے اوپنر احمد شہزاد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں63گیندوں پر111نا قابل شکست رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔

سینٹرل پنجاب کی ناردرن پر فتح، شہزاد کی پانچویں ٹی 20 سنچری، کوہلی کے برابر آگئے


پانچویں ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی سنچری بناکر وہ ویرات کوہلی کے ہم پلہ آگئے۔ سینٹرل پنجاب نے میچ جیت لیا۔ ادھر وہاب ریاض کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت سدرن پنجاب نے کے پی کے کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ نوجوان سیف بدر نے35 گیندوں پر 49 اور وہاب ریاض نے17 گیندوں پر42 رنز دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔ دوسرے میچ میں کے پی کے نے 20 اوورزمیں پانچ وکٹ پر 154رنز بنائے۔ خوش دل شاہ نے32 گیندوں پر56 رنز تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے40 گیندوں پر45 اور صاحبزادہ فرحان نے27 رنز بنائے، فخر زمان8 اور افتخار احمد صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ وہاب ریاض نے28رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اوپنر احمد شہزاد نے 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 111رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے 223رنز کا ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کی مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 35گیندوں پر 10چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 93 اور محمد نواز نے 50 رنز بنائے۔ کپتان عماد وسیم نے آخری اوور میں 5 گیندوں پر 22 رنز بناکر مجموعہ 222تک پہنچادیا۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹ لیے۔ جواب میں سنٹرل پنجاب کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ 17 رنز پر 2کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ کپتان بابر اعظم 4اور کامران اکمل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ احمد شہزادنے سعد نسیم کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 80، اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ57 رنز جوڑے اور ٹیم کو جتوادیا۔ عماد وسیم نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین