• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں50 فیصد کمی پر پنجاب یونیورسٹی میں آسا کایوم سیاہ

لاہور(خبر نگار) ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں 50 فیصد کمی کرنے پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا)کے زیر اہتمام اساتذہ نے یوم سیاہ منایا۔ اساتذہ نے الرازی ہال کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور فیصل آڈیٹوریم تک ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کی ۔ اساتذہ نے بازو ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کلاسیں پڑھائیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پر سرمایہ کاری کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اقتدار میں آکر بجٹ میں کمی کر دی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی حکومت تک مطالبات پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کے باعث فپواسا کی کال پر ملک بھر کی جامعات میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین