• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس ہر ماہ بلائے جائیں گے، سی پی او

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے ضلع راولپنڈی میں عید میلاد النبیﷺ کے تمام پروگرام اورجلوس انتہائی خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئے۔راولپنڈی میں سیکورٹی کا ہائی الرٹ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سی پی او نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر بلائے جائیں گے،ڈویژنل ایس پیز ،سرکلز کے ایس ڈی پی اوزاور تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے بلائیں ۔
تازہ ترین