• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز،بااثر شخصیت کے ڈرائیور نے یتیم بہنوں کی زندگی اجیرن بنادی

نوشہروفیروز(نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی  کے ڈرائیور نے فرسٹ ایئر کی طالبات دو بہنوں کی  زندگی  اجیرن بنادی دوستی نہ کرنے پر پولیس اور غنڈوں کے ذریعے  تنگ کرتا  ہے پریشان کیے جانے کے باعث فرسٹ ایئر کا امتحان بھی نہیں دے سکیں ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے دربیلو کی رہائشی خاتون نے  اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ پریس کلب نوشہروفیروز کے سامنے رکن قومی اسمبلی کے ڈرائیور کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا ۔ اس موقع پر فرسٹ ایئر کی طالبات  جمیلہ اور ماروی نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ گھر میں اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی ہیں  رکن قومی اسمبلی سید اصغر علی شاہ  کا ڈرائیور جمیل میرجت ہمیں دن رات تنگ کرتا  اور دوستی کرنے پر مجبور کرتا ہے ۔
تازہ ترین