Editorial Note - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
جمعرات 29 ذوالحج 1438ھ 21 ستمبر 2017ء
ادارتی نوٹ
August 02, 2016
وزیر اعلیٰ سندھ کے بلند عزائم

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ روز دبئی اور گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو اس وقت متعدد چیلنج درپیش ہیں جن سے نمٹنے کے لیے پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں کرپشن دوسرے صوبوں سے کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گڑے مردے تو نہیں اکھاڑیں گے مگرکرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں...
August 02, 2016
وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ترجیحات

مسلم لیگ ن کے راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا ہے جس پر انہیں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ٹیلی فون پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نو منتخب وزیراعظم نے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب میں اپنی ترجیحات کا اعلان کرتے...
August 01, 2016
جیو کو جینے دو

جیو نیوز کو آخری نمبروں پر ڈالنے کے خلاف لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کئے جانیوالے مظاہروں، ریلیوں اور سیاسی کارکنوں، تاجروں اور طلبہ کی جانب سے کئے جانیوالے احتجاج کے بعد جیو کو پرانی پوزیشن پر بحال کیا جا رہا ہے اور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے...
August 01, 2016
رینجرز آپریشن۔ افہام و تفہیم اختیار کریں

صوبہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات پر توسیع کا معاملہ صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان متنازع بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رینجرز کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور حاصل رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ اس مسئلے کو ایک دو روز میں طے کر دیں گے...
July 31, 2016
بجلی کے تاروں سے ہلاکتیں

ملک کے بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی بے ہنگم تاروں سے آتشزدگی کے واقعات بھی اکثر ہوتے رہتے ہیں اور برسات کے ایام میں کھمبوں میں کرنٹ آ جانے اور تاروں کے ٹوٹ جانے سے کئی جان لیوا حادثات بھی آئے دن کا معمول بنتے جا رہے ہیں یہ صورتحال یقیناً بہت تشویش انگیز ہے لیکن اب ان دونوں مسائل سے ایک اوربڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے...
July 31, 2016
ڈینگی پر توجہ دی جائے!

حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی کے موذی مرض کے سدباب کے لئے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس مرض سے آگاہی کے لئے بعض سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے واکس بھی کئے گئے ہیں۔ اشتہاری مہم بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود بعض مقامات پر ڈینگی کے اثرات کی اطلاعات ملی ہیں اوربارشوں کی وجہ سےڈینگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ایسے تمام مقامات...
July 30, 2016
آزادی ٔ صحافت پر ایک اور حملہ

جیو نیوز کے ترجمان نے کراچی میں ملک کے سب سے بڑے اور ہردلعزیز چینل جیو اور جیو نیوز کو جمعرات کی شب سے ایک بار پھر آخری نمبروں پر ڈالنے کو آزادی ٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملات کی چھان بین کے لئے ایک آزاد اور خودمختار کمیشن بنائیں جو اس امر کی تحقیقات کرے کہ جیو کے...
July 29, 2016
ٹارگٹ کلرز اور فنڈنگ

اندرونی اور بیرونی ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کن کن راستوں اور واسطوں کو استعمال کر رہی ہیں، اس کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں گزشتہ روز پاکستان رینجرز کی ایک بریفنگ سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رینجرز کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی میں دہشت گردی کے لئے جنوبی افریقہ،...
July 29, 2016
ہیپاٹائٹس کا سدباب ضروری

ایک اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی 10 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس کا شکار ہے اس بیماری کی گرفت میں آنے والے مریضوں کی تعداد عمومی طور پر 13ملین بتائی جاتی ہے لیکن بعض سروے رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی اور قریباً پچاس لاکھ ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہیں اور ان میں روزانہ چار...
July 28, 2016
سائبر کرائم قانون: اہم پیش رفت

انٹرنیٹ کی انقلابی ایجاد نے جہاں پلک جھپکتے دنیا بھر میں اطلاعات اور معلومات کی منتقلی ممکن بنادی ہے وہیں سائبر کرائم کے عنوان سے جرائم کی نئی اقسام کو بھی جنم دیا ہے ۔سوشل میڈیا انٹرنیٹ ہی کا مرہون منت ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص کروڑوں افراد تک اپنے خیالات، تصاویر، فلمیں وغیرہ برائے نام مالی وسائل خرچ کرکے پہنچاسکتا ہے۔ اس طرح...
July 28, 2016
بالآخر الیکشن کمیشن کی تکمیل

سبکدوش ہونے والے چار ارکان کی جگہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ارکان نے بدھ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے اس طرح کمیشن کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے اور وہ پوری طرح فعال ہو گیا ہے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے جو پہلے سے کام کر رہے ہیں نئے ارکان سے حلف لیا، ان میں پنجاب سے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی، سندھ سے عبدالغفار...
July 27, 2016
دہشت گردی کے خلاف پاک افغان تعاون

وزیراعظم نواز شریف نے پیر کے روز افغان صدر اشرف غنی کو فون کرکے ہزارہ برادری کے احتجاجی جلوس پر داعش کی طرف سے کئے جانے والے خودکش حملے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے افغانستان کے ساتھ تعاون کے لئے پوری طرح پرعزم ہےاور اس سانحہ کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ پاکستان اوائل ہی سے اس موقف کا...
July 27, 2016
خیبر پختو نخوا :خوش آئند اصلاحاتی ایجنڈا

خیبرپختونخوا کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوبے میں طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے گزشتہ روز تیرہ نکات پر مشتمل جس ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اس پر واقعی عمل درآمد کیا جاسکا تو یقیناً نہایت مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اس پروگرام کے تحت اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ارکان صوبائی...
July 26, 2016
غیرمحتاط ڈرائیونگ!

ملک میں غیرمحتاط ڈرائیونگ کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔آئے دن ٹریفک کے حادثات میں لوگوں کی زندگی کے چراغ گل ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں غیرمحتاط ڈرائیونگ کی وجہ سے چار افراد زندگی سے گئے۔ ایک تیزرفتار ڈمپر نے ایک رکشہ اور موٹرسائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چاافراد ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت چار زخمی...