• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں پالیسیوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی، قومی کمیٹی قائم

کراچی(سید محمد عسکری)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیرمین ڈاکٹر نیاز احمد نے ملک بھر کی جامعات میں اپنی پالیسیوں، پروگرامز اور منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی اور جائزے کے لئے ایک قومی کمیٹی قائم کردی ہے اور پہلی بار وفاقی ایچ ای سی نے صوبائی ایچ ای سیز کے چیئر پرسنز کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا ہے۔ایچ ای سی کے کوآرڈینیشن ڈویژن کی جانب سے 5مارچ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمیٹی میں وفاق، صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شامل کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد کو وفاقی سطح پر کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اراکین میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر محمد زاہد لطیف ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر انیلا عثمان ریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، ڈاکٹر محمد منصور احمد وائس چانسلر کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر محمد شاہد سوریہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن شامل ہیں۔پنجاب سے ڈاکٹر اقرار احمد خان چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب، ڈاکٹر سمیرا رحمان، ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ڈاکٹر قیصر عباس وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سندھ سے ڈاکٹر طارق رفیع چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ سندھ، مس شہناز وزیر علی صدر شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر تہمینہ ننگراج وائس چانسلر بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر اور ڈاکٹر سروش حشمت لودھی رکن کمیشن کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر جوہر علی وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، ڈاکٹر رضیہ سلطانہ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، ڈاکٹر فضل احمد خالد ریکٹر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر ایم صادق خٹک وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔بلوچستان سے ڈاکٹر ظہور احمد بزئی وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان، ڈاکٹر روبینہ مشتاق وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر اور ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ رکن کمیشن شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر سے ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری ہائر ایجوکیشن، ڈاکٹر انیلا کمال وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر آصف ممتاز سکھیرہ وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔گلگت بلتستان سے ڈاکٹر عطا اللہ شاہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جامعات میں ایچ ای سی کی پالیسیوں، پروگرامز اور منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی، اس مقصد کے لئے معائنہ بھی کیا جائے گا۔ کمیٹی ان اقدامات کی مؤثریت کا جائزہ لے کر وقتاً فوقتاً رپورٹس اور اصلاحی تجاویز بھی پیش کرے گی۔ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس ڈویژن کو کمیٹی کا سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید