• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی، نتائج پر مبنی تعلیم کے جائزے کے لئے ڈاکٹر ثمرین کی سربراہی میں 17 رکنی کمیٹی قائم

کراچی( سید محمد عسکری) اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے نتائج پر مبنی تعلیم ( Out Come Based Education) کے جائزے کیلئے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی سر براہی 17 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کی ہدایت پر قائم کی گئی یہ کمیٹی جامعات میں نتائج پر مبنی تعلیم کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گی، نصاب کی تشکیل، تعلیمی نتائج اور امتحانی نظام کا تجزیہ کرے گی اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نتائج پر مبنی تعلیم کے مؤثر اور معیاری نفاذ کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل اکیڈمکس ڈویژن ڈاکٹر امجد حسین کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے جب کہ اراکین میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، سابق ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر تنویر حسین، ڈاکٹر فیصل احمد خان کاکڑ، سابق پرو وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی، وائس چانسلر ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر ایس کامران آفاق، وائس چانسلر ہٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا، پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ خان بابر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، ڈاکٹر سعید الرحمان، رکن انجینئرنگ ایجوکیشن ٹرسٹ، سر سید کیس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان رشید، ڈین فیکلٹی آف سول اینڈ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن، پنجاب یونیورسٹی لاہور، ڈاکٹر وسیم خلیق، پرنسپل اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، نیوٹیک اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمٰن، ڈائریکٹر اسکول آف لا، قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس خان، پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور ڈاکٹر رب نواز لودھی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیلی کالج آف کامرس، پنجاب یونیورسٹی لاہور شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید