پنجاب میں دینی مدارس کے فنڈز کی جانچ پڑتال کے لئے 27 پولیس افسران نے تربیت مکمل کر لی،پولیس افسران مدرسوں میں آنے والی رقوم اور اس کے استعمال کا سراغ لگائیں گے۔
پنجاب میں مدرسوں کے فنڈز کی جانچ پڑتال کے لئے پولیس افسران کی تربیت عالمی بنک کے تعاون سے ہوئی،تربیت حاصل کرنے والوں میں پنجاب پولیس کے 3 ڈی ایس پی،5انسپکٹراور 19 سب انسپکٹر شامل ہیں۔
چھ ہفتوں کی تربیت میں ان افسران کو دہشت گردی کی روک تھام کیلئے مالیاتی تحقیقات کےبنیادی گر سکھائے گئے،تربیت پانے والے یہ پولیس افسران مدرسوں میں آنے والی رقوم اور اس کے استعمال کا پتہ چلائیں گے،مدرسوں کے فنڈز کی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو پیش کی جائے گی۔