پاناما لیکس کی رپورٹ پر پاکستان الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔سیکریٹری بابر یعقوب فتح محمد کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں ایسا کچھ نہیں کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی رپورٹ میں کئے گئے انکشافات کو دیکھ رہے ہیں،ہمارا پولیٹیکل فنانس ونگ رپورٹ کا جائزہ لے گا ۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب بھی 2 سے 3 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیںجن کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
بابر یعقوب فتح محمد نے مزید کہاکہ سو فیصد مطمئن ہونے تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین عام انتخابات میں استعمال نہیں کی جاسکتی ۔