لاہور کے علاقے نادرآباد میں گھریلو جھگڑے پر سنگ دل باپ نے اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق نادرآباد رہنے والے نوید کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نوید نے طیش میں آکر اپنے چھ ماہ کے لخت جگر فیضان کو دیوار پر دے مارا، بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے بچے کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا۔