طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث افغانستان میں صورتحال خراب ہونے لگی۔
افغان خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان میں بھوک اور غذائی عدم تحفظ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان میں خواتین اور بچوں سمیت 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، ملک اس وقت معاشی تباہی اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری جیسے کئی بحرانوں کی زد میں بھی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان سے متعلق ایسی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔