ضلع لیہ میں تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود دین پور کے علاقے نور پور میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بیوی کا قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔