محسن انسانیتؐ نے بلاتفریق خدمت کا درس دیا، ثروت اعجاز

October 19, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محسن انسانیت نے بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیا،موجودہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے،مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سنی تحریک کے تحت نکالی جانیوالی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہر فرد اپنا احتساب کرے، غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے آواز اٹھائے، عدل وانصاف کی فراہمی ناپید ہوچکی ہے، عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانےکیلئے عملی طور پر تحریک چلائی جائے۔