طالبان کا 12 ربیع الاوّل پر آج افغانستان میں عام تعطیل کا اعلان

October 19, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے 19 اکتوبر بروز منگل کو میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ افغانستان کی وزارتِ لیبر اور سوشل افیئر کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 12 ربیع الاوّل کو میلاد البنی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل ہوگی۔