میرپورخاص تعلیمی بورڈ :میٹرک سائنس اور جنرل گروپ کےنتائج

October 19, 2021

میرپورخاص(نامہ نگار)ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڑمیرپورخاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی اے حیدری نے میٹرک سائنس اورجنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ناظم امتحانات انجینئر انورعلیم خانزادہ کے مطابق سائنس گروپ میں 20419 امیدوار تھے جن میں سے 5832نے اے ون،6483نے اے ،4409 نے بی 2130 نےسی،758نے ڈی اور ای گریڈ میں 56امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب96.33فیصد رہا۔جبکہ سائنس گروپ میں 349امیدواروں نے شرکت کی جس میں کامیابی کا تناسب 71.35 رہا۔انہوں نے بتایا کہ نتائج بورڑ کی ویپ سائٹ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔