جی سی یو کی انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل

October 19, 2021

لاہور(خبر نگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ داخلہ ٹیسٹجی سی یونیورسٹی میں 23 اور 24 اکتوبر کو لیا جائے گا۔انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلہ فارم جمع کروانے کا آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔