موجودہ حالات میں سیرت طیبہ ؐ پر عمل کرنا بہت ضروری ہے‘ جلال الدین رومی

October 19, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)یوم ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ؐکے موقع پرمعروف صنعت کار اور سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ محمد جلال الدین رومی نےخصوصی پیغام میں کہا کہ زندگیوں میں توازن تب ہی پیدا ہو گا جب ہم حضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونگے۔انھوں نے کہا مسلمان ہونے کے ناطے ہماری یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ حضورؐ کی محبت کی دولت اپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرتے رہیں۔خواجہ محمد جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ آج پوری مسلم دنیا کی دگرگوں صورت حال ہے۔