ساہیوال، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

October 20, 2021

ساہیوال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ساہیوال کے نواحی علاقے میں ایک شخص نے 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔