برطانیہ، کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کی نئی قسم زور پکڑنے لگی

October 20, 2021


برطانیہ میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کی نئی قسم ’AY 4 .2ّ‘ زور پکڑنے لگی جس کے بعد طبی ماہرین نے نئے وائرس کی نگرانی شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 223 افراد ہلاک اور 44 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈز میں رواں ہفتے کورونا کے نئے کیسز میں 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ روس میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے میئر نے نئی پابندیوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 4 ماہ تک گھر میں رہنا ہوگا۔