افغانستان، ناکارہ جنگی جہازوں کی بحالی کا کام شروع

October 20, 2021


طالبان نے امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی بحالی کا کام شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کےلیے کام کرنے والے انجینئرز اور ایوی ایشن ماہرین نے درجنوں جہازوں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ناکارہ حالت میں چھوڑ گئی تھی۔