فیس بُک کا نام تبدیل ہونے والا ہے ؟

October 20, 2021

کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بُک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیوں کہ اب یہ ایپلکیشن صرف ایک سوشل ایپ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔

واٹس ایپ، انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بُک عنقریب اپنا نام بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے، فیس بُک کمپنی کے استعمال میں دن بہ دن مختلف تبدیلوں کے سبب اسے ایک ایسا نام دینے کا ارادہ کیا جا رہا ہےجو کہ میٹاورس (حقیقت سے دور ایک مکمل الگ دنیا) کی نمائندگی کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک کا نام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو مارک زکر برگ کی زیر صدارت ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیا جا سکتا ہے، اکتوبر کے مہینے ہی میں فیس بُک کا نیا نام اور اس کی شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں فیس بک صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیںکرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بُک کا نام تبدیل ہونے کے بعد بھی یہ بطور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہی استعمال کیا جا سکے گا، فیس بُک میں تبدیلی لانے کا اہم مقصد اس پر سے سوشل میڈیا کا ٹھپہ ہٹانا اور اس سے جڑے تمام تنازعات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔