مختلف الزامات کے تحت متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

October 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف الزامات کے تحت متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے۔کینٹ بازار سےنامعلوم افراد نے شہزاد کا قیمتی موبائل چوری کر لیا۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد عابد کے گھر سے نقدی و سامان لے گئے۔علی ٹاون میں نامعلوم افراد نے عزیز کے گھر دیو ار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر سے نقدی و سامان کل مالیتی ساڑھے تین لاکھ لو ٹ کر فرار ہو گئے۔لوہاری گیٹ سے نامعلوم شخص نے عمر کی جیب سے دو قیمتی موبائل چوری کرلئے۔سٹی شجاعباد کے علاقہ سے نا معلوم افراد نے ولید کے گھر سے نقدی و سامان لو ٹ لیا۔گلگشت پولیس نے شہری کی گاڑی خورد برد کرنے اور اسے دھمکیاں دینے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ چہلیک نے سب رجسٹرار کینٹ کی درخواست پر جعلسازی کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کیا ۔ولیس تھانہ راجہ رام نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوخواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مہنگی اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والے دکان داروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اس سلسلے میں پو پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ناجائز منافع خوری کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ تھنانہ چہلیت اور بی زیڈ یو میں لین دین کے تنازع پر تین مقدمات درج کرلیے گئے۔