کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسکو میں لاک ڈاؤن کا اعلان

October 22, 2021

روس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آنے والے دنوں میں کورونا کے کیسز میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کے باعث ماسکو میں 28 اکتوبر سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماسکو کے میئر نے کہا کہ اس ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے کے اوائل میں کیسز کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچنے کا امکان ہے۔

روس میں مسلسل چوتھے روز کورونا سے ریکارڈ 1064 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ 37 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔