ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 9 مریض سامنے آگئے

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینگی کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں نشتر اسپتال میں مزید 9 مریض سامنے آ گئے ، جس کے بعد نشتر ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈز میں زیر علاج مجموعی مریضوں کی تعداد 27 ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا مزید 9 مریضوں کو نشتر ہسپتال لایا گیا ، جن میں سے 6 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 3 مریضوں کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر میں مجموعی طور پر 27 مریض زیر علاج ہیں ، جن میں سے 24 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے ، ڈینگی میں مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے ۔