پنڈی، اسلام آباد میٹرو بس کہاں کہاں چلے گی؟

October 23, 2021


اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ میٹرو بس صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔