فاطمہ بھٹو کا نصرٹ بھٹو کی برسی پر جذباتی پیغام

October 23, 2021

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے اپنی مرحومہ دادی بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اپنی مرحومہ دادی نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اُن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس کو اُنہوں نے ایک جذباتی کیپشن دیا۔


فاطمہ بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’غم ایک عجیب چیز ہے، جسے آپ وقت کے ساتھ مروڑنا سیکھتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مرحومہ دادی بیگم نصرت بھٹو کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہر وقت اپنی دادی نصرت کے بارے میں سوچتی ہوں، میں اُن سے بات کرتی ہوں۔ میں اُنہیں اپنی خوشیاں اور پریشانیاں بتاتی ہوں۔‘

فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ ’میں اُن کا ہر دن شکریہ ادا کرتی ہوں جو اُنہوں نے مجھے دیا ہے، مجھے یہ یاد نہیں کہ وہ اب اس دُنیا میں نہیں، مجھے صرف 23 اکتوبر کی تاریخ یاد ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا ’میری، بہادر پیاری اور خوبصورت دادی ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں۔‘

واضح رہے کہسابق خاتون اوّل مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں دار فانی سے رحلت فرما گئیں تھیں۔