2060ء تک زیرو کاربن کا ہدف حاصل کر لیں گے: سعودی ولی عہد

October 23, 2021

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 2060ء تک نیٹ زیرو کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی گرین انیشیٹو فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کاربن کا اخراج سالانہ 270 ملین ٹن سے کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 700 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہو گی، سعودی عرب 2030ء تک 45 کروڑ درخت لگائے گا۔

سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ 80 لاکھ ہیکٹر رقبے پر محیط بنجر زمینوں کو بحال کیا جائے گا، سعودی عرب 20 کروڑ ٹن کاربن کا اخراج کم کرے گا۔

واضح رہے کہ گرین سعودی عرب اور گرین مشرقِ وسطیٰ فورم 23 سے 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔