چین: بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس ہوگیا

October 23, 2021


چین میں بچوں پر اسکول کے ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق چین میں بچوں کو زیادہ ہوم ورک اور نصاب سے زیادہ سبق دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کے تحت والدین کو بچوں کی تعلیم، تفریح اور آرام کے لیے وقت مقرر کرنا ہوگا۔

چینی قانون کے تحت بچوں کو انٹرنیٹ کا عادی ہونے سے بچانے کے لیے جسمانی سرگرمیاں کروانی ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت بچے آن لائن گیمز ایک ہفتے میں 3 گھنٹے سے زیادہ نہیں کھیل سکتے ہیں۔

اس قانون کے تحت چین میں پرائیویٹ ٹیوشن کمپنیوں کو بھی نان پرافٹ کیے جانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچوں کی تعلیم سے متعلق اس نئے قانون پر چین بھر میں یکم جنوری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔