پاک بھارت میچ سے قبل معمر رانا کا سلمان خان کو پیغام

October 23, 2021

نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان بھارت میچ کی یاد دہانی کروادی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس فوٹو میں معمر رانا اور سلمان خان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں کسی بات پر ہنس رہے ہیں۔

اس تصویر کے عنوان کے ساتھ معمر رانا نے تحریر کیا کہ ’بھائی آج دونوں ہنس لیتے ہیں پھر انشا اللّٰہ 25 کو ملتے ہیں۔‘


خیال رہے کہ معمر رانا کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت 24 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج میچ میں مدمقابل ہوں گے۔