برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 135 اموات رپورٹ

October 23, 2021

برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 135 اموات سامنے آگئیں۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 ہزار 985 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے اموات میں ایک ہفتے میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔