نصرت بھٹو کی برسی پر تقریب کا انعقاد

October 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ نصرت بھٹو کی 11ویں برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری ایم سلیم راجہ نے کیا۔صدارت پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کی۔دیگر پارٹی رہنما راضیہ رفیق، چوہدری محمد یسین، شبانہ گل، سلیم شہزاد، اللہ بخش بھٹہ، ظفر بھٹہ، امین ساجد، شہباز ڈوگر، ملک ممتاز نعیم، عبد الرؤ ف لودھی، خالد تھہیم، علیم انصاری، ارشد خان چغتائی، خلیل راں، چوہدری اشرف کھوکھر سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔