اسلامی جمعیت طلبہ نے حقوق طلبہ روڈ کارواں کا اعلان کردیا

October 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے یکم نومبر تا 11 نومبر حقوق طلبہ روڈ کارواں کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی عابد ڈوگر کے مطابق روڈ کارواں کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا اور جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا روڈ کارواں کا اختتام 11 نومبر کو لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے ہوگا۔