جنگ مذہبی ونگ اور ٹرومین ایسوسی ایشن کی محفل میلاد 26اکتوبر کو ہوگی

October 24, 2021

راولپنڈی (جنگ نیوز) روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور ٹرومین ایسوسی ایٹ بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ 26اکتوبر کو ہو گی۔ معروف علماء و مشائخ اور نعت خوان 162مین ڈبل روڈ سیکٹر جی 15میں منعقدہ تقریب میں ہدیہ درودو سلام پیش کرینگے۔ محفل کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد احمد گوندل خصوصی خطاب علامہ سراج الدین صدیقی کرینگے۔صاحبزادہ محمد احسن حفیظ خصوصی شرکت کرینگے۔