• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 54 کلو منشیات برآمد، ملزم کو 20 سال قید، 8 لاکھ روپے جرمانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسداد منشیات کی عدالت نے 54 کلو منشیات کی برآمدگی کے کیس میں ملزم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو 2023ء میں انسادادِ منشیات فورس(ANF) نے کراچی کے علاقے شیر شاہ مارکیٹ سے گرفتار کیا تھا۔

وکیلِ صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو سادہ لباس اہلکاروں نے پہلے اٹھایا اور پھر مقدمہ درج کیا۔

انسدادِ منشیات کی عدالت نے سوال اٹھایا کہ اغواء کا مقدمہ کیوں درج نہیں کروایا گیا۔

عدالت نے کہا کہ بیٹوں کی گواہی باپ کے حق میں ہی ہو گی،اس لیے قابلِ قبول نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید