ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران اشتہاری کو گرفتار کرلیا

October 24, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے آفیسر نے شادی کی چھٹی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ، ترجمان ایف آئی اے اسلام آبادزون کے مطابق سب انسپکٹر اسفندیار اپنی شادی کی شاپنگ کے سلسلے میں بازار میں تھےکہ اس دوران انہوں نے ماسک پہنے اشتہاری ملزم کو بازارمیں پہچان لیا،جس پرسب انسپکٹر نے حاضر دماغی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فیملی کو ایک طرف کرکے ملزم کا تعاقب کرکے اسے قابوکرلیا۔جسے بعدازاں ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیاگیا۔