مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن کمربستہ ہوچکی ہے، شہباز شریف

October 24, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف اپوزیشن کمربستہ ہوچکی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں ڈینگی کا زبردست مقابلہ کیا، ڈاکٹروں اور نرسوں کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک بھجوایا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پنجاب میں دینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے اسپرے کروایا۔