کم از کم تنخواہ کا اطلاق بلدیاتی اداروں پر بھی کیا جائے، لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سید ذوالفقار شاہ، سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ، اور قلندر بخش شاہانی نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کے محنت کشوں کو کم از کم 25 ہزار روپے تنخواہ ادا کرنے کے سلسلے میں سیکریٹری محنت کو احکامات جاری کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس فیصلے کے اطلاق کو سرکاری اداروں خصوصاً بلدیاتی اداروں پر بھی لاگو کیا جائے، ڈسپیرٹی الائونس کا اطلاق کیا جائے جس کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے انہوں نے دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے جلد از جلد او زیڈ ٹی گرانٹ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔