پاکستان کے وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں محسن نقوی اور مسعود پزشکیان نے 90 منٹ طویل ملاقات کی ہے۔
پاکستانی وزیر داخلہ اور ایرانی صدر کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن کےلیے ثالثی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ موجود تھے۔