پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ استعمال کی کئی اشیا بھی مہنگی ہوگئیں۔
گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دالیں، مسالے، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہری شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ماہانہ 11 ہزار سے 18 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔