• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد، پسند کی شادی پر گاؤں جلانے کی ویڈیو سامنے آگئی

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر گاؤں جلانے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں درجنوں افراد کو جلے ہوئے گھروں کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مسلح افراد بھی موجود ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاؤں صدیق آرائیں میں لوگوں نے جلے ہوئے گھروں کی ویڈیوز بھی بنائیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پورے گاؤں کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید