شیری جناح کالونی میں جھگڑا، ایک شخص ہلاک

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن تھانے کی حدود شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔جہاں جاں بحق ہوئے والے شخص کی شناخت 56سالہ 30سالہ اللہ ولدزرمست خان اور زخمیوں کی 35سالہ محمد زوہیب۔25سالہ شاکر۔اور30سالہ نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے 2 ملزمان شعیب ولد علی اصغر اور عبدالرحمن ولد حیات خان کو گرفتار کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔