مہنگائی کیخلاف سندھ کے کئی شہروں میں جماعت اسلامی کا احتجاج

October 25, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف ہفتہ احتجاج کے سلسلے میں اتوار کو ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، نوابشاہ، دادو، بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو، شادی لارج اور تلہار میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت اسلامی سے صوبائی، ضلعی اور مقامی ذمہ داران نے خطاب کیا، مظاہرین نے مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں بینر و پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جن پر حکمرانوں مہنگائی ختم کرو، غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دو جیسے نعرے درج تھے، اس موقع پر مہنگائی کے خاتمے، مہنگائی مافیا کے کاروائی اور قیمتوں پر کنٹرول کرکے روزمرہ کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو عام آدمی کے دسترس تک پہنچانے کے مطالبات پر مبنی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔