کورونا سے مزید 18 اموات، مثبت کیسز میں کمی 1.35 فیصد ہوگئی

October 25, 2021

کورونا سے مزید 18 اموات، مثبت کیسز میں کمی 1.35 فیصد ہوگئی

اسلام آباد، کراچی (این این آئی، اسٹاف رپورٹر) ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33ویں نمبر پر آ گیا، موذی وائرس سے مزید 18افراد جاں بحق جبکہ مزید 591 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 737مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر ایک اعشاریہ 35 فیصد پر آگئی ہے،اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 24081 ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے جبکہ 379 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 377 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 614 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 16 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،3 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16546 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں379 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا2.3 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6317049 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور466861 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید183 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت 11695مریض زیر علاج ہیں جن میں228 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبے کے379 نئے کیسز میں سے51کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 23،کورنگی اور ملیر8۔ 8،ضلع جنوبی 6،ضلع غربی 4 اور ضلع وسطی میں سے2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 989 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 895 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 440 ہو چکی ہے، س سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 715 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 679 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 435 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 185 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔