طلباء کوبےمقصد اوربے سمت تعلیم دی جارہی ہے،قبلہ ایاز،ڈاکٹر اکرم چوہدری

October 25, 2021

لاہور(خبر نگار) تنظیم اساتذہ اساتذہ پنجاب کے زیر اہتمام ایم اے او کالج لاہور میں تعلیمی کانفرنس ہوئی۔ جسکی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے صدر قبلہ ایاز نے کی۔ دیگر مقررین میں سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر صاحبزادہ صادق جان تنظیم اساتذہ پنجاب کے صدر پروفیسر غلام اکبر قیصرانی، تحریک اساتذہ پنجاب کے صدر پروفیسر محمد حنیف عباسی پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طارق کلیم متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے صدر حافظ عبد الناصر شامل تھے۔ کانفرنس میں شریک مقررین نے ملک کی مجموعی تعلیمی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں طلبہ کو بے مقصد اور بے سمت تعلیم دی جا رہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب رائج کیا جائے۔ تعلیم کے اساس اسلام پر ہو اور ذریعہ تعلیم قومی زبان ہونا چاہیے۔