ہوٹلز، بیکریزکی چیکنگ، غیر معیاری خوراک کی فروخت پر جرمانے

October 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئےہوٹلز، بیکریز، ملک شاپس کی چیکنگ کی اور غیر معیاری خوراک کی فروخت پر 3 لاکھ روپے کے جرمانے کئے، 367 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گئے،دوران چیکنگ 237 ساشے گٹکا، 60 لٹر ملاوٹی دودھ، 50 کلو زائدالمعیاد اشیاء، 16 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں تلف کردی گئیں، ملتان میں معروف ہوٹل کو کھلے مصالحوں کے استعمال فریزر میں مکھیاں پائے جانے پر 25 ہزار، فش شاپ کو رینسڈ آئل استعمال کرنے، ساہیوال میں بیکری کو پروڈکشن ایریا میں مردہ حشرات پائے جانے پر 10، 10 ہزار، وہاڑی میں گڑائنڈنگ یونٹ کو خام مال میں کاکروچ پائےجانے، ایکسپائرڈ فلیورز کی موجودگی پر 12 ہزار، ڈی جی خان میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 15 ہزار، لیہ اور رحیم یار خان میں بیکریز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی، واشنگ ایریا میں بدبودار پانی جمع ہونے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔