جنسی حملہ کیس، ملیالم اداکار دلیپ کے بری ہونے پر متاثرہ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
2017 میں اداکارہ پر حملے کے مقدمے کی متاثرہ خاتون نے دلیپ کی بریت کے بعد پہلی بار بیان میں کہا کہ انکا ٹرائل کورٹ پر اعتماد ختم ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2017 میں ایک اداکارہ پر ہونے والے حملے کا مقدمہ حال ہی میں اپنے انجام کو پہنچا، جس میں ملیالم فلموں کے اداکار دلیپ اور دیگر تین کو بری جبکہ چھ دیگر افراد کو قصور وار قرار دیا گیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں 2017 کے حملہ کیس کی متاثرہ اداکارہ بھاؤنا مینن نے اس ہفتے کیرالہ کی ارناکولم سیشنز کورٹ کی جانب سے اداکار دلیپ کی بریت کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی۔