نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب

October 27, 2021



کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15 منزلہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جلد اور محفوظ ترین طریقے کا تجربہ درکار ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے کمپنیوں کو 3 روز میں رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کار کمپنی کو ترجیح دی جائے گی۔